اف وہ رنگیں شباب آنکھوں میں
اف وہ رنگیں شباب آنکھوں میں
اک بہکتا سا خواب آنکھوں میں
میکشوں میں یہ دھوم ہے کہ پیو
وہ گلابی شراب آنکھوں میں
زاہدوں کو بھی شوق اٹھا کہ پئیں
جب سے دیکھی شراب آنکھوں میں
دل میں ہنگامہ کر گیا برپا
وہ مچلتا شباب آنکھوں میں
تار سب دل کے جھنجھنا اٹھے
اف وہ رنگیں رباب آنکھوں میں
جب سے مے خانہ چھٹ گیا افسوس
خوں ہے دل میں نہ آب آنکھوں میں
اس پہ سو شوخیاں نثار ضیاؔ
وہ جو ہے اک حجاب آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.