ارض و سما شفق نے لوہو میں بھر دیا ہے
ارض و سما شفق نے لوہو میں بھر دیا ہے
یا دل کسو نے جا کر خالی کہیں کیا ہے
آتا ہے یاد کوئی تزئیں کے وقت تجھ کو
اکثر تو دے کے سرمہ آنکھوں میں رو دیا ہے
اس وضع کے بشر کو کس ساتھ ہو کدورت
کچھ خود بخود ہی اپنا دل خاک ہو رہا ہے
گر لے چلا وہ دل کو بیگانہ وار سوداؔ
تو ہی کر اب تغافل جانے دے آشنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.