Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سجا سجا کے رکھا جن کو آئنوں کی طرح

محسن احسان

سجا سجا کے رکھا جن کو آئنوں کی طرح

محسن احسان

MORE BYمحسن احسان

    سجا سجا کے رکھا جن کو آئنوں کی طرح

    گرے نظر سے تو بکھرے ہیں کرچیوں کی طرح

    بجھے بجھے ہیں پرانی محبتوں کے گلاب

    صبا گزر گئی بے مہر ساعتوں کی طرح

    بکھر گئے تو سمیٹا نہ زندگی نے ہمیں

    نکھر گئے تو دمکتے ہیں موتیوں کی طرح

    نہیں کسی سے شکایت کہ بارہا ہم نے

    خود اپنے گھر کو جلایا ہے مشعلوں کی طرح

    یہی مزاج ہے اپنا کسی کا دل نہ دکھے

    جدائیوں کو بھی چاہا ہے قربتوں کی طرح

    تری طلب کا دل آویز حادثہ ہم نے

    بھلا دیا ہے کئی اور حادثوں کی طرح

    جو دل کا نور نظر کا سرور تھے وہ لوگ

    ہمیں سے پیش اب آئے ہیں دشمنوں کی طرح

    فلک نشینو زمیں کی طرف کبھی دیکھو

    ہیں پستیاں بھی مقدس بلندیوں کی طرح

    بس اک اچٹتی نظر اس طرف بھی اے شہ حسن

    جو راستوں میں کھڑے ہیں مسافروں کی طرح

    کوئی قریب تو ہے جس کے فیض سے محسنؔ

    خیال ذہن میں بجتے ہیں گھنگھرؤں کی طرح

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے