کیسا دیوانہ وار سا چپ چاپ
کیسا دیوانہ وار سا چپ چاپ
پھر رہا ہے وہ جابجا چپ چاپ
سامنے کوئی غرق آب ہوا
اور میں دیکھتا رہا چپ چاپ
شعر میں اپنے ڈھالنے کے لئے
سنتا رہتا ہوں واقعہ چپ چاپ
وقت کیا کچھ دکھانے والا ہے
دیکھا کرتا ہے آئنہ چپ چاپ
چشم ساقی کی آس دل میں لئے
چل دئے ہم بھی مے کدہ چپ چاپ
جو مسائل ہیں سارے حل ہوں گے
اپنے رب سے کرو دعا چپ چاپ
شعر گوئی کا ہے شغف جب تو
جاری رکھنا ہے سلسلہ چپ چاپ
جو بھی آنسو ملا جمنا گہر کی طرح
ہم نے دامن میں بھر لیا چپ چاپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.