لے کے دل ہائے وہ ان کا مجھے سمجھا جانا
لے کے دل ہائے وہ ان کا مجھے سمجھا جانا
عاشقی کی ہے تو صدموں سے نہ گھبرا جانا
دم تو لو صبح تو ہو پھر تمہیں روکوں تو کہو
اور کیا کہتے ہو کہتا تو ہوں جانا جانا
تو ہی اچھا ہے برا مجھ کو سمجھنے والے
ہاں برا میں ہوں کہ میں نے تجھے اچھا جانا
یوں تو مرتے ہی چلے جاتے ہیں مرنے والے
موت اس کی ہے تمہیں جس نے مسیحا جانا
وہ مجھے دوست نہ سمجھے تو قمرؔ کیا سمجھے
غیر کو غیر نہ جانا تو بھلا کیا جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.