Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بے رنگ ہو گئے ہیں بہت آدمی کے خواب

فرحان خان فرحان

بے رنگ ہو گئے ہیں بہت آدمی کے خواب

فرحان خان فرحان

MORE BYفرحان خان فرحان

    بے رنگ ہو گئے ہیں بہت آدمی کے خواب

    چبھنے لگے ہیں آنکھ میں اب زندگی کے خواب

    آئیں گے چشم میں کبھی آنسو کی شکل میں

    تکلیف دہ بھی ہوں گے شکستہ دلی کے خواب

    اب دوستوں کو ہے ہی نہیں دوستی کا پاس

    مت دیکھیے جہاں میں ابھی دوستی کے خواب

    ہے بخل ساتھ ساتھ انا بھی ہے اوج پر

    آتے کہاں ہیں آنکھوں میں دریا دلی کے خواب

    فرحانؔ آپ کہنے لگے ہیں غزل کے شعر

    تعبیر بن رہے ہیں وہی شاعری کے خواب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے