ایسے کہاں نصیب کہ ہوں ہمکنار دوست
ایسے کہاں نصیب کہ ہوں ہمکنار دوست
قائم رہے کہیں خلش انتظار دوست
اک گونہ دل کو میرے سکوں ہو چلا تھا پھر
یہ تو نے کیا کیا نگۂ بے قرار دوست
سب شکوے دل کے مٹ گئے بس اک جواب میں
اف رے فریب وعدۂ نا استوار دوست
غربت کے دن بھی کٹ ہی گئے خیر شکر ہے
اچھا مرا سلام لے یاد دیار دوست
یاں ہر خلش جنوں کدۂ اضطراب دل
واں ہر نگہ کرشمۂ بے اختیار دوست
اے وائے صد ہزار تمنائے مضطرب
خلوت میں بھی وہی ہے فریب وقار دوست
گو ہم نے لاکھ کام لیا ضبط سے نیازؔ
پہچان ہی گئی نگۂ ہوشیار دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.