شعلے اگلتی دھوپ میں اڑتا غبار دیکھ
شعلے اگلتی دھوپ میں اڑتا غبار دیکھ
یادوں کے رہ گزار میں اک دن گزار دیکھ
کلیاں چٹک رہی ہیں نئی شاخ شاخ پر
شبنم کے آئنوں میں بدن کی بہار دیکھ
میں سانپ بن کے نکلوں گا مٹی کے بطن سے
تنہائی کے کھنڈر میں مرا انتظار دیکھ
پھٹنے کے بعد اور بھی جاذب نظر ہوئے
دیوار پر لگے ہوئے یہ اشتہار دیکھ
پونم ہے آج رات کوئی آئے گا ضرور
اجڑے ہوئے مکان کے کمرے سنوار دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.