مستانہ پیے جا یوں ہی مستانہ پیے جا
مستانہ پیے جا یوں ہی مستانہ پیے جا
پیمانہ تو کیا چیز ہے مے خانہ پیے جا
کر غرق مئے و جام غم گردش ایام
اب اے دل ناکام حکیمانہ پیے جا
مے نوشی کے آداب سے آگاہ نہیں تو
جس طرح کہے ساقئ مے خانہ پیے جا
اس مکر کی بستی میں ہے مستی ہی سے ہستی
دیوانہ بن اور با دل دیوانہ پیے جا
میخانے کے ہنگامے ہیں کچھ دیر کے مہماں
ہے صبح قریب اختر دیوانہ پیے جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.