ارض و سما میں عشق ہی اک لازوال ہے
ارض و سما میں عشق ہی اک لازوال ہے
کیوں اے جمال یار ترا کیا خیال ہے
زندان و گلستاں میں بہت فاصلہ نہ تھا
باد صبا پیام نہ لائی کمال ہے
دست صبا کا لطف ہے پابند گلستاں
دشت وفا تک اس کا پہنچنا محال ہے
چلتا ہے دو قدم وہ ادھر دو قدم ادھر
اس کا یہی چلن ہے یہی اس کی چال ہے
جذبات توڑ دیں نہ کہیں مہر ضبط دل
اس کی نظر ہے یا کوئی دست سوال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.