Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ظرف عالی ہوں کہ بھر کر بھی کبھی چھلکا نہیں

سجاد باقر رضوی

ظرف عالی ہوں کہ بھر کر بھی کبھی چھلکا نہیں

سجاد باقر رضوی

MORE BYسجاد باقر رضوی

    ظرف عالی ہوں کہ بھر کر بھی کبھی چھلکا نہیں

    ہوں وہ دریا جو کناروں پر کبھی بہتا نہیں

    ہوں وہ پیمانہ کہ محفل جس کو ہاتھوں ہاتھ لے

    میں وہ نشہ ہوں جو سر چڑھ کر کبھی اترا نہیں

    کشت ہستی تو مجھے پہچان تیری آس ہوں

    میں وہ بادل ہوں جو اب تک ٹوٹ کر برسا نہیں

    خواب ہوں لیکن اگر تعبیر خود اپنی کروں

    میں نہیں یا پھر مری دنیا کا یہ نقشہ نہیں

    دوں کسے آواز اپنے آپ کو کیسے جگاؤں

    تو مرے دل میں تو ہے لیکن مری سنتا نہیں

    اس فقیری میں بھی للچاتی ہے دنیا کی جھلک

    میں کہوں کیسے کہ اس کے پاس سے گزرا نہیں

    تھا ہواؤں پر مگر نیچی تھی کچھ ایسی اڑان

    میں یہ سمجھا دل پہ اترے گا مگر اترا نہیں

    فاصلے قربت بنے اب قربتیں ہیں فاصلہ

    وہ جو پہلو میں ہے میرے دھیان میں آتا نہیں

    دیکھتے ہو تم جسے ہر آن میرے ساتھ ساتھ

    وہ مری آشفتگی ہے وہ مرا سایہ نہیں

    عزت سادات ہے محفوظ باقرؔ میرے پاس

    میں وہ عاشق ہوں جو اب تک شہر میں رسوا نہیں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے