خود سے ملنے کا مرے پاس بہانہ ہی نہیں
خود سے ملنے کا مرے پاس بہانہ ہی نہیں
دل میں اب کوئی دیا کوئی شرارہ ہی نہیں
کیسے کیسوں کو خدا دیتا ہے شہرت دیکھو
جن کے سینے میں کوئی خواہش دنیا ہی نہیں
ہم تو تیری ہی رفاقت میں صنم جیتے ہیں
تیری صورت کے سوا کوئی نظارہ ہی نہیں
تیری فرقت کی قسم اور تری چاہت کی قسم
تیری یادوں کو کبھی ہم نے بھلایا ہی نہیں
تو اکیلا ہی چلا راہ ملامت پہ مگر
پیار سے تو نے کبھی ہم کو پکارا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.