Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ٹھیک اپنے تعلقات کریں

سید نوید حیدر جعفری

ٹھیک اپنے تعلقات کریں

سید نوید حیدر جعفری

MORE BYسید نوید حیدر جعفری

    ٹھیک اپنے تعلقات کریں

    یہ ہی بہتر ہے آؤ بات کریں

    گفتگو پر نتیجہ خیز رہے

    سیر حاصل مذاکرات کریں

    دوریوں کا سبب جو بن گئے ہیں

    دور وہ سب تحفظات کریں

    حل طلب کوئی مسئلہ نہ رہے

    سیدھے سارے معاملات کریں

    مل کے ہم ڈھونڈیں مشکلات کا حل

    نہ کہ پیدا تنازعات کریں

    تم ہو کیا تم کو دیکھ لوں گا میں

    بند یہ باتیں واہیات کریں

    زندگی کے کوئی معانی بھی ہوں

    یہ نہیں بس کہ دن کو رات کریں

    نا پسند اس کو منکرات ہیں سب

    یہ ہی اچھا ہے صالحات کریں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے