جاؤ تمہاری کوئی جزا و سزا نہ ہو
جاؤ تمہاری کوئی جزا و سزا نہ ہو
بس چاہتا ہوں تم سے مرا سامنا نہ ہو
تیرا شدید گفتگو کا دل کرے کبھی
اور مجھ سے رابطے کا کوئی راستہ نہ ہو
انسان حل نکالنے میں عمر کاٹ دے
ایسا بھی زندگی میں کوئی مسئلہ نہ ہو
ملنا ہو پہلی بار پسندیدہ شخص سے
اور آدمی کو پہلے کوئی تجربہ نہ ہو
دعوت ہے ان کو آئیں مرے پاس بیٹھنے
وہ جن کے ساتھ اور کوئی بیٹھتا نہ ہو
میں اس کا ہاتھ تھام کے بیٹھا ہوں خوف سے
اور سوچتا ہوں مجھ کو کہیں واہمہ نہ ہو
حسامؔ چاہتا ہوں میں شہرت کی بھیڑ میں
ایسا کوئی بشر جو مجھے جانتا نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.