اگر چراغ جلانے سے کچھ ہوا ہوتا
اگر چراغ جلانے سے کچھ ہوا ہوتا
ہمارے شہر کا ماحول دوسرا ہوتا
عجیب شخص تھا تنہا کھڑا تھا میلے میں
کسی سے ملتا کسی راہ تو چلا ہوتا
یہ شعلہ تھم تو نہ جاتا ہمارے بجھنے سے
جو بجھتے ہم تو کوئی اور جل رہا ہوتا
وہ ایک لذت کام و دہن سے آوارہ
نہ چکھتا جو تو ابھی تک وہ دیوتا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.