دیکھا نہ چاند چاند کی تنویر دیکھ لی
دیکھا نہ چاند چاند کی تنویر دیکھ لی
جب تو نہ مل سکا تری تصویر دیکھ لی
سینے میں ایک شب بھی چراغاں نہ ہو سکا
اس روشنی کے شہر کی تقدیر دیکھ لی
آیا تھا ابر جھومتا شعلے لٹا گیا
پیاسی زمیں نے خواب کی تعبیر دیکھ لی
نکلا تھا اپنی راہ کے پتھر کو دیکھنے
لیکن خود اپنی ذات عناں گیر دیکھ لی
جب واہمے کے باب میں پہنچا ترا خیال
ہم نے بیاض قلب کی تحریر دیکھ لی
خالی ملا نہ کوئی قدم دکھ کی گونج سے
ہم نے ہر ایک پاؤں کی زنجیر دیکھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.