Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاہنے والوں کے ہر منظر میں ہوں

نویش ساہو

چاہنے والوں کے ہر منظر میں ہوں

نویش ساہو

MORE BYنویش ساہو

    چاہنے والوں کے ہر منظر میں ہوں

    ورنہ گھر میں ہوں نہ میں دفتر میں ہوں

    مصلحت آمیز ہے ہونا مرا

    خیر میں ہوں میں نہ اب میں شر میں ہوں

    روح کا ناٹک نہیں کرنا مجھے

    جسم ہوں اور جسم کے پیکر میں ہوں

    بھولیے تو دو جہانوں میں نہیں

    سوچئے تو آپ کے بستر میں ہوں

    توڑ لو دل میں جو دل میں ہوں نہاں

    پھوڑ لو یہ سر اگر میں سر میں ہوں

    کون دستک دے رہا ہے بار بار

    یہ کسے معلوم تھا میں گھر میں ہوں

    کیا عجب ہے دیر سے آنا مرا

    میں وہ اول تھا جو اب دیگر میں ہوں

    یہ جو منظر پر ہے سب بے کار ہے

    کیونکہ میں اس وقت پس منظر میں ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے