تو اگر بے وفا نہیں ہوتا
تو اگر بے وفا نہیں ہوتا
میں بھی اتنا برا نہیں ہوتا
تو نے رستہ بدل لیا اپنا
ورنہ ہونے کو کیا نہیں ہوتا
کوئی رہتا ہے آس پاس مرے
پر کبھی سامنا نہیں ہوتا
جس کی فطرت میں ہو وفاداری
وہ کبھی بے وفا نہیں ہوتا
کہہ دیا پھول سے یہ خوشبو نے
عشق کا دائرہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.