بقدر تنگ نگاہی حریف ہی نکلا
بقدر تنگ نگاہی حریف ہی نکلا
ہر ایک شخص یہاں میرا مدعی نکلا
ہر اک طرف سے ستاروں نے اس کو گھیر لیا
اندھیرا لے کے جو سورج کی روشنی نکلا
برہنہ پھرتا تھا جو کوہ و دشت و صحرا میں
یہ آدمی تو مرے عہد کا ولی نکلا
خودی کا سارا بھرم بے خودی نے کھول دیا
انا کا کاسۂ پندار بھی تہی نکلا
وہ تیرا ہندیٔؔ خانہ خراب و آوارہ
رہین سر خوشی و مست آگہی نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.