ہم درد کے مارے ہیں بہت تنگ ہوا میں
ہم درد کے مارے ہیں بہت تنگ ہوا میں
دروازوں کی ہوتی ہے عجب جنگ ہوا میں
احساس نہ ہو جسم کو یہ بات الگ ہے
اڑتے ہوئے ملتے ہیں کئی سنگ ہوا میں
لایا ہے انہیں آنکھ میں برسات کا موسم
بادل کی وہی چال وہی رنگ ہوا میں
موقع ہے کہ عکس غم حالات کو دیکھوں
ہر زخم کے شیشے سے اڑا زنگ ہوا میں
اے کیفؔ ٹھہر جاتے ہیں ہر گام پہ ذرے
آیا نہ مسافت کا ابھی ڈھنگ ہوا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.