مان لے لازمی محبت ہے
مان لے لازمی محبت ہے
رب کی دی زندگی محبت ہے
خواب سے ہے سراب تک کا کھیل
آنکھ کی یہ نمی محبت ہے
کٹ گئی عمر اک کمی کے ساتھ
اور اک وہ کمی محبت ہے
رو بہ رو کہہ نہ پائیں گے تم سے
تم سے ہے عاشقی محبت ہے
لاکھ سجدے کرو مگر سن لو
حاصل بندگی محبت ہے
زندگی شاعری کو بخشی اور
یہ مری آخری محبت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.