شور تھا ہر سمت اور دل میں تھی گہری خامشی
شور تھا ہر سمت اور دل میں تھی گہری خامشی
اس سمے آواز تیری ایک پتھر سی لگی
سوچ تیرا روپ تھی اور لفظ تھے تیری تراش
آخری تصویر تھی وہ درد کے انداز کی
زخم کچھ بھرنے لگے تھے ہاتھ جب خاموش تھے
زخم تازہ کر گئی ہے ٹوٹ کر زنجیر بھی
لمس تھا تیرا تصور رنگ تھا تیرا بدن
شہر میں ہر چیز تیرے سانس کی آواز تھی
اس ہجوم بے کراں میں کس کی لغزش تھی وقارؔ
ایک چنگاری اڑی اور ساری بستی جل گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.