اب کے یوں اس کو صدا دی جائے
اب کے یوں اس کو صدا دی جائے
کوئی دیوار گرا دی جائے
اب اندھیرا بھی ہے سناٹا بھی
شمع آواز جلا دی جائے
گھر کی سہمی ہوئی دیواروں پر
کوئی تصویر بنا دی جائے
جس کو دیکھا بھی نہ ہو جی بھر کے
کیسے وہ شکل بھلا دی جائے
اتنا تنہا ہوں کہ جی چاہتا ہے
آسمانوں کو صدا دی جائے
تجھ کو بھولیں نہ تجھے یاد کریں
یوں بھی کچھ عمر گنوا دی جائے
خواہشیں چہروں میں یوں کانپتی ہیں
جیسے شمعوں کو ہوا دی جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.