کچھ اس طرح وہ پیرہن سرخ تنگ تھا
کچھ اس طرح وہ پیرہن سرخ تنگ تھا
محفل میں اس کو دیکھ کے ہر شخص دنگ تھا
دل مطمئن ہے تم سے ملاقات ہو گئی
یہ آئنہ ازل سے طلب گار سنگ تھا
تھی مصلحت کچھ اور صداقت کچھ اور تھی
اک عمر میرا کام بس اپنے سے جنگ تھا
یادش بخیر جب مری آنکھیں کھلی نہ تھیں
میں بھی اسیر نشۂ صہبائے رنگ تھا
ارشادؔ ہوٹلوں میں کٹی ساری زندگی
تم خود کہو یہ کون سا جینے کا ڈھنگ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.