نئی لاشیں بچھانے کے لیے ہی
گڑے مردے اکھاڑے جا رہے ہیں
ایسا گلشن کی سیاست نے کیا ہے پابند
ہم اسیران قفس آہ بھی کرنے کے نہیں
-
موضوع : سیاست
تمھارے ساتھ تعلق تو دوستانہ تھا
تم اس میں رنگ سیاست کہاں سے لے آئے