محمد اسد علی وڑائچ، تخلص "اسد"، 10 مارچ 1998ء کو چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ شاعری، تحقیق، ماحولیات اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ تحقیق، تعلیم اور ادب کے میدان میں ان کی سرگرمیاں نمایاں ہیں۔انہوں نے غزل اور نظم کو اپنے اظہار کا وسیلہ بنایا ہے۔