تخلص : 'وارث'
پیدائش :بہار
محی الدین وارث کی پیدائش اسلام پور، بہار میں ہوئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور فی الحال عمان میں مقیم ہیں۔ کالج کے زمانے سے شعر و شاعری سے وابستہ ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ ’’خیال و خواب میں اکثر‘‘ 2024ء میں شائع ہوا، جسے 2025ء میں انڈین سوشل کلب عمان کے اردو ونگ کی جانب سے ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اپنے منفرد اندازِ بیان اور دل کش ترنم کے باعث عمان کی ادبی و شعری محفلوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔