دعا
مجھے تیرے فرمان کا پاس ہے
اس لئے میں
دعا گو ہوں
مولا مرے
تو مجھے اتنی توفیق دینا
کہ
باطل کے آگے
کبھی خم نہ ہو سر مرا
ملے جو رعایت کبھی مجھ کو بے جا
تو ٹھکرا دوں اس کو
مجھے اتنی توفیق تو دے خدایا
کہ
میں حق و باطل میں تفریق کر کے
سدا حق پسندوں کی صف میں رہوں ایستادہ
مجھے اتنی ہمت عطا کر خدایا
یزیدوں کا ہر اک ستم جھیل لوں مسکرا کر
مگر آئے لغزش
نہ پاؤں میں میرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.