الجھن
ایک الجھن کے کئی ہیں سلسلے
شام کی آوارگی کے مشغلے
اس کی باتیں بے وجہ کچھ قہقہے
اک معمہ قربتیں اور فاصلے
ہر گھڑی گہری اداسی بے سبب
جانی پہچانی سی گلیاں راستے
اور سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم
ایک جیسے زندگی کے روز و شب
ہوٹلوں کی چائے سگریٹ کا دھواں
کچھ مسائل جن کا کوئی حل نہیں
اس سے ملنے کی تمنا کس لئے
تنگ کمرہ سوچ کی پرچھائیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.