دو افق
میں افق کی تلاش میں نکلا
شاہ راہوں پہ میں اکیلا تھا
ہم سفر کوئی تھا اگر میرا
وہ کسی اور اجنبی رہ پر
ٹھیک میری طرح اکیلا تھا
مجھ کو اکثر خیال آتا تھا
ہم سفر کاش مجھ کو مل جائے
اک افق کو پھلانگ جاتے ہم
اس مسافت کی انتہا پر کل
آرزو ایک اور کی کرتے
اپنے اپنے سفر کی مجبوری
لمحہ لمحہ پکارتی دوری
دیدہ و دل میں حسرت پیہم
اک افق کو تھا دوسرے کا غم
میں اکیلا ہوں وہ اکیلا ہے
وہ مرا ہم سفر کہاں ہوگا
وہ مرا ہم سفر کہاں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.