مشکل
ایسا وقت کبھی آئے جب
میں سورج کی پہلی کرن کو
دیکھ نہ پاؤں ان آنکھوں سے
لطف نہ لوں نو رس پھولوں کا
سن نہ سکوں چڑیوں کے نغمے
سوچ سمجھ لو ایسے میں تم
پوچھنا یہ ہرگز نہ کسی سے
سویا ہے یہ کب اٹھے گا
سن کر پھر آواز تمہاری
شاید میں سپنوں سے تمھارے
چونک پڑوں تو مشکل ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.