موت
کوئی بتلائے کہ سب کے خدا نے
جو اکبر ہے
جو برتر ہے
جو عادل ہے
وہ جس کے گھر میں اب بھی
ریشمی انصاف کے پردے پڑے ہیں
جو خالق ہے سبھی کا
وہ جس کے آگے ہر مخلوق
اپنا سر جھکاتی ہے
وہ جس نے بنائی ہے یہ دنیا
سجائے ہیں یہ تارے
وہ جس نے چاند کو روشن کیا ہے
وہ جس نے چاند کو روشن کیا ہے
وہ جس نے روشنی سورج کو دی ہے
اسی نے موت جو برحق ہے
اس کو اس قدر
مضبوط اس قدر
مضبوط پنجے کیوں دیئے ہیں
کوئی بتلائے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.