بنفشہ اور فرشتے
میں نے کچھ روز پہلے
بنفشے کے کھلنے کی پیلے گلاب اور شبنم کے قطروں کی
باتیں کہی تھیں
بنفشہ کھلا اور پیلے گلابی پروں پر
وہی کچھ ہوا جو ہمیشہ سے ہوتا ہے
سبزے کی چھت پر
پرندے نے ہر آتے جاتے مسافر سے پوچھا
بتاؤ خزاں سال بھر کس جزیرے میں رہتی ہے
بنفشے کی کمزور ٹہنی پہ ننھے فرشتے
مری نا سمجھ آنکھ ان کو پرندوں کے قالب میں
بلبل یا چڑیا سمجھتی ہے
باتوں میں ڈوبے ہیں جیسے محبت کے جادو میں
دن رات مٹتے ہیں بنتے ہیں پھر ڈوب جاتے ہیں
تم کچھ کہو تم نہاں کے پرے دیکھتے ہو
مری آنکھ حاضر کو حاضر سمجھتی ہے میں اپنے منظر کا
پایاب نقطہ ہوں منظر سے باہر
مری آنکھ جو دیکھتی ہے وہ نیلا فلک ہے
یا اڑتے پرندوں کے مانوس لشکر ہیں شہر کی آہٹیں ہیں
بنفشہ کبھی میرے دل میں اوگے گا
کبھی پھول میرے دل و جان میں اگ سکیں گے
فرشتے مرے ساتھ آنسو چنیں گے الم ناک دنیا میں
کالے ترازو کا چرچا کریں گے
مری قوم عظمت کی نا محرمی سے کنارہ کرے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.