Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کلوننگ

مہناز انجم

کلوننگ

مہناز انجم

MORE BYمہناز انجم

    زمانہ عدالت نہیں ہے

    مگر

    اک مقدمہ عدالت میں صدیوں سے زیر سماعت ہے زیر سماعت رہے گا

    کٹہرے میں انصاف کی منتظر لڑکیاں

    کیسے پوری گواہی خریدیں گی میک اپ کی قیمت تو

    پہلے ہی اتنی زیادہ ہے فیشن بدلنے میں ہفتہ بھی لگتا نہیں

    اور

    پالیسیاں ان خواتین کی تو بدلتی نہیں

    جن سے مردوں کی طاقت کو خطرہ ہی رہتا ہے

    مہنگی دواؤں کے زیر اثر فوبیا دیو عورت کا فاتح

    ادھوری اذیت اٹھائے

    پشیمانیوں کے سفر سے ہر اک واپسی پر نئی کامرانی کے مژدے سناتا رہا ہے

    نئے قید خانے بناتا رہا ہے

    سنا ہے کہ اب اس نے ساری پشیمانیوں سے نکلنے کی وہ رہ نکالی ہے جس پر اسے میری کوئی ضرورت نہ ہوگی

    وہ اپنے ہی اک سیل سے اپنی طرح کا کوئی اور آدم بنا لے گا

    زیر سماعت رہے گا مقدمہ اگرچہ زمانہ عدالت نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے