چلو اب راستہ تبدیل کر کے دیکھ لیتے ہیں
تمہیں بھی فرصتیں کم ہیں
مجھے بھی کام ہیں تھوڑے
مرا تم پر
تمہارا مجھ پہ
جو باقی ہے
وہ باقی ہی رہنے دو
کہ مجھ کو جو دیا تم نے
وہ لوٹانا تو نا ممکن ہے
دہرانا بھی مشکل ہے
مجھے جو کچھ ملا ہے
ان میں مجھ کو
سب سے پیاری ہے
یہ خوش فہمی
کہ تم میرے ہو بس میرے
یہ خوش فہمی
غلط فہمی میں ڈھل جانے سے
پہلے ہی
تمہاری آنکھ کے تیور بدل جانے سے
پہلے ہی
مجھے وہ کام یاد آنے لگے ہیں
تمہاری قربتوں کے واسطے جو
میں اب تک ٹالتا آیا ہوں کل پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.