Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دوستی

MORE BYظفر مرزاپوری

    دوستی رات میں اجالا ہے

    دوست آنکھوں کا نور ہوتا ہے دوستی بے غرض محبت ہے

    جب بھی تنہائی شب میں ڈستی ہے

    دوست کی یاد خوب آتی ہے

    دل کی ہر بات دوست سے کیجے

    دوستی میں سکون ہے دل کا

    دوست سرمایۂ حیات بھی ہے دل سے ہوتا نہیں کبھی وہ جدا

    جیسے خوشبو گلوں کے ساتھ رہے

    جیسے پانی میں مسکرائے کنول

    دوست دو جسم تو علیحدہ ہیں

    دل دھڑکتا ہے ایک ساتھ مگر

    ان کا ملنا

    سکوں کا باعث ہے

    آج لیکن وہ دوستی ہے کہاں

    عیش و عشرت میں سب ہیں دوست مگر

    مفلسی میں کہاں ہے دوست کوئی

    شمع جلتی ہے

    جب تو پروانے اس کے نزدیک اڑتے رہتے ہیں

    اور جاں بھی نثار کرتے ہیں

    شمع بجھتی ہے جس گھڑی یارو

    پاس آتے نہیں ہیں پروانے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے