ہوا چور ہے
مرے بال سارے ہوا نے اڑائے
کبھی میرا سارا بدن گدگدائے
ہوا چور ہے کتنی منہ زور ہے
کبھی کھڑکیاں کھٹکھٹاتی ہوئی
کبھی میرے در کو بجاتی ہوئی
کبھی اک گھٹا ساتھ گھنگھور ہے
خدا نے دیا گرچہ قلب سلیم
ذرا دیکھیے رنگ باد نسیم
مجھے کھینچتی آج کس اور ہے
بہت بے کلی ہے یہاں ہر ڈگر
ہوا دشت سے لائی ہے اک خبر
سنا ہے کہ رقصاں کوئی مور ہے
ہوائے فضا اور ہوائے نفس
مرے چار سو ہے حصار قفس
ازل سے یہ نا چیز کمزور ہے
ہوا کو بھلا دوش دیں کب تلک
بہت ہا و ہو ہم کریں کب تلک
یہ باہر نہیں داخلی شور ہے
ہوا کی میں کہتا کہانی تمام
اگرچہ ہوئی یہ جوانی تمام
مگر میرے دل میں چھپا چور ہے
خدا قوت نطق دیتا اگر
ہوا کہتی اے مالک بحر و بر
مجھے جاں سے پیارا یہ بھنبھور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.