خود کلامی
دل کے آنگن میں وہ لہراتی ہوئی پرچھائیاں
اور کواڑوں پر وہ پیاسی دستکیں
ذہن پر چھایا ہوا بیدار خوابوں کا طلسم
بے محابا دھڑکنیں
دھڑکنوں کے ساز پر لمحات کا سیل رواں
بارہا ابھرے ہیں اپنے آنسوؤں میں ڈوب کر
برف باری کا یہ موسم
اور یخ بستہ فضا
دور تک ظلمت کے کہساروں کا اندھا سلسلہ
کیسے کاٹیں گے نہ جانے ماہ و سال
اپنے جسموں سے جدا ہو کے جو سائے بن گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.