موزیک
ایک ٹکڑا
ہم تم دونوں
اک دوجے سے پیار کئے بن رہ نہ سکیں گے
سندری ہم تم سچے ہیں
اور چاہت اس کھوٹ بھری دنیا میں
پہلا اور اکیلا سچ ہے
دوسرا ٹکڑا
جانتا ہوں کہ ہم تم بچھڑ جائیں گے
جانتا ہوں کہ دونوں ملے بھی کہاں
رات لیکن
مرے آسماں
میں نے دیکھا
مری آرزو کا سمندر تجھے چھو رہا تھا
ایک اور ٹکڑا
رات کتنی ہی آنکھیں ترستی رہیں
چاند بستی میں آیا مگر دیر سے
دیر تک پھر ستاروں کی محفل سجی
تم کہاں تھے کہاں ہو
کہ پرچھائیاں
صبح تک ان چراغوں پہ ہنستی رہیں
رات کتنی ہی آنکھیں ترستی رہیں
آخری ٹکڑا
پتھر کی چھایا میں بیٹھے کب سے رستہ تکتے تھے
موم سمان پگھلتے جاؤ
سورج سامنے آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.