مجھ کو طیبہ میں بلائیں گے حضور
مجھ کو طیبہ میں بلائیں گے حضور
اپنا دیدار کرائیں گے حضور
جام کوثر بھی پلائیں گے حضور
تشنگی دل کی بجھائیں گے حضور
ہم گنہ گاروں کو انشا اللہ
اپنے دامن میں چھپائیں گے حضور
ان کے قدموں سے لپٹ جاؤں گا
جس گھڑی سامنے آئیں گے حضور
پل سے گزروں گا جھجکتا ڈرتا
حوصلہ میرا بڑھائیں گے حضور
گرنے والوں کو سہارا دیں گے
رونے والوں کو ہنسائیں گے حضور
قبر میں میں نے نکیروں سے کہا
میری امداد کو آئیں گے حضور
ناخدا بن کے وہ آئے شاکرؔ
میری کشتی کو ترائیں گے حضور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.