سخت مشکل میں پڑی ہے دنیا
سخت مشکل میں پڑی ہے دنیا
اپنی چادر سے بڑی ہے دنیا
ہاتھ میں صلح کی تلوار لیے
ایک عالم سے لڑی ہے دنیا
ایک ذرے سے پشیمان ہوئی
لوگ کہتے تھے بڑی ہے دنیا
اپنی رفتار میں الجھی ایسی
راہ میں اوندھی پڑی ہے دنیا
کب اندھیروں سے ضیا پھوٹی ہے
رات کی دھوپ گھڑی ہے دنیا
زہر اب چاند پہ پھیلانے کو
بسکہ تیار کھڑی ہے دنیا
وقت رفتار کا نقش کف پا
درمیاں ایک کڑی ہے دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.