وقت دینا ہی کھاد پانی ہے
وقت دینا ہی کھاد پانی ہے
یہ محبت بھی باغبانی ہے
اس نے دہلیز پر رکھیں آنکھیں
کتنی دلکش یہ میزبانی ہے
ہر طرف خوشیوں کے علاقے ہیں
یہ مرے غم کی راجدھانی ہے
آنکھ میں رہ کے سوکھ جاتا ہے
میرا آنسو بھی خاندانی ہے
ریل چھوٹی تو یار بھی چھوٹا
ہر سفر کی یہی کہانی ہے
ایک آوارہ درد ہے شاید
زندگی جس کی ترجمانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.