کٹھن ہے بڑا یہ سفر زندگی کا
کٹھن ہے بڑا یہ سفر زندگی کا
نہیں ہے گزارا ادھر زندگی کا
ملی تھی مجھے بھی کئی سال پہلے
نہیں جاتا اب تک اثر زندگی کا
خدا اس قدر مہرباں ہو سبھی پر
ہرا ہو ہمیشہ شجر زندگی کا
کئی زخم کھا کر بھی زندہ ہوں اب تک
بہت ہی بڑا ہے جگر زندگی کا
ترا یوں ہر اک بات پر روٹھ جانا
نہیں ہوگا ایسے گزر زندگی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.