ہم کو اس طرح سنور جانا ہے
ہم کو اس طرح سنور جانا ہے
تری دہلیز پہ مر جانا ہے
دنیا سنسان گلی کی مانند
دیکھو چپ چاپ گزر جانا ہے
سب بزرگوں کی ہے عزت دل میں
سب کو پھل دار شجر جانا ہے
کب برستے ہیں گرجنے والے
مجھ کو کہنا نہیں کر جانا ہے
سنگ اٹھاتا ہے زمانہ مجھ پہ
یعنی دنیا نے ثمر جانا ہے
زندگی ناؤ کے جیسی مقصودؔ
اک نہ اک دن تو اتر جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.