جو محبت کو عام کرتے ہیں
جو محبت کو عام کرتے ہیں
وہ دلوں میں قیام کرتے ہیں
جو اخوت کا درس دیتے ہیں
وہی دنیا میں نام کرتے ہیں
کوئی دیکھے تو غم کے ماروں کو
کس طرح صبح و شام کرتے ہیں
وہ مسافر سفر میں رہتے ہیں
جو محبت کو عام کرتے ہیں
جیت لیتے ہیں دل محبت سے
ہم حسینوں کا کام کرتے ہیں
مومنوں کی یہی تو ہے پہچان
جاں وطن پر تمام کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.