اک تماشہ کہ عمر بھر ہوگا
اک تماشہ کہ عمر بھر ہوگا
پھر کہیں قصہ مختصر ہوگا
یہ جو قطرہ بہا ہے آنکھوں سے
دیکھنا ہے کہ کب گہر ہوگا
روح اپنی جگہ کو پہنچے گی
جانے وہ کون سا پہر ہوگا
کس کو معلوم تھا کہ اس کے حضور
نالۂ دل بھی بے اثر ہوگا
جس طرف دیکھ لے اٹھا کے نظر
شہر وہ شہر فتنہ گر ہوگا
جانے کس سمت دفن ہوگا غریب
شہر دل سے جو در بدر ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.