Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بدلتا ہے زمانہ اپنی چال آہستہ آہستہ

سید ارقم بخاری

بدلتا ہے زمانہ اپنی چال آہستہ آہستہ

سید ارقم بخاری

MORE BYسید ارقم بخاری

    بدلتا ہے زمانہ اپنی چال آہستہ آہستہ

    بہ مثل دن گزرتا جائے سال آہستہ آہستہ

    مداوا وقت نے ہی کر لیا ہے سارے زخموں کا

    تمہارے ہجر پر آیا زوال آہستہ آہستہ

    نگاہوں کو اٹھا کر میرے دل کو چھلنی کر ڈالا

    نگاہوں کے سنان اب تو نکال آہستہ آہستہ

    بہت مدت گزر جانے کے بعد ان کے جواب آئے

    کیے تھے ان سے میں نے جو سوال آہستہ آہستہ

    محبت دیکھتی کیسے ہے اب حیرت کے عالم میں

    فریبی حسن پھیلائے ہے جال آہستہ آہستہ

    ابھی تک اس جہاں والوں نے پالے آستینوں میں

    کسی ناگن کو تو اس دل میں پال آہستہ آہستہ

    یہ ذرے آسمانوں پر ستارے ہونے والے ہیں

    فلک کی سمت مجھ کو بھی اچھال آہستہ آہستہ

    کسی کی یاد میں دل کو بکھرتے دیکھا ہے ارقمؔ

    اسے کہنا مرے دل کو سنبھال آہستہ آہستہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے