کسی نظر میں کسی بام پر ستارہ نہیں
کسی نظر میں کسی بام پر ستارہ نہیں
یے کیسی شب ہے کوئی معتبر ستارہ نہیں
فزا کا رنگ وہی ہے جو آپ دیکھتے ہیں
یہ اپنی آنکھ چمکتی ہے سر ستارہ نہیں
وہ آنکھ بند ہے اور راستے نہیں کھلتے
بھٹکتے پھریے نشان سفر ستارہ نہیں
سیاہ شب میں چمکتا ہوں جس طرح سے کمارؔ
مرے خمیر میں کیا ہے اگر ستارہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.