بارہا تن کا لبادہ اترا
بارہا تن کا لبادہ اترا
تم نے دیکھا مرا چہرہ اترا
رہ گیا نام ترا یاد مجھے
تو مرے دھیان سے کیسا اترا
کوئی منظر کوئی پرچھائیں نہ یاد
اشک بھی آنکھ میں تنہا اترا
چہرۂ گل پہ تبسم بکھرا
سینۂ شاخ میں کانٹا اترا
دل میں آیا ترے پیکر کا خیال
یا کوئی کانچ کا ٹکڑا اترا
برف قرنوں کی پگھل جائے گی
رامؔ اس بار جو دریا اترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.