Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیسے کٹے گی عمر یہ تحت الثری کے دن

کاشف اورا

کیسے کٹے گی عمر یہ تحت الثری کے دن

کاشف اورا

MORE BYکاشف اورا

    کیسے کٹے گی عمر یہ تحت الثری کے دن

    ڈرتا ہوں روشنی سے عجب ہیں سزا کے دن

    بچپن سے زندگی کو مٹانے کی خو میں تھا

    روشن جبین لڑکی نے بدلے ہیں آ کے دن

    پت جھڑ کے موسموں میں ذریعہ ہیں سانس کا

    ماضی کی ڈائری میں مقفل بلا کے دن

    ملتے ہی مل گئی تھیں منازل کی مشعلیں

    وہ خوش لباس لمس میں لایا چھپا کے دن

    خوشبو بکھیر دی ہے ہوا کے گلاس میں

    وہ پھول مل گیا ہے تھے جس سے صبا کے دن

    کب تک ہوا کا لمس نکالوں چراغ سے

    سوچا ہے بھول جاؤں میں تیری وفا کے دن

    کاشفؔ کسی کا نام میں لیتا ہوں زیر لب

    کہتا ہوں اپنے آپ سے یہ ہیں عطا کے دن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے